• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ میں امیدواروں کا ہجوم، دستی ایڈمٹ کارڈ کا اجراء شروع، نظرثانی امتحانی شیڈول جاری

کراچی( سید محمد عسکری) میٹرک بورڈ کراچی میں لاڑکانہ سے مقرر کیے گئے ناظم امتحانات کی ناتجربہ کاری کے باعث نہ صرف میٹرک لاکھوں طلبہ نویں دسویں کے امتحانات کے ایڈمٹ کارڈ کے لیے عذاب میں مبتلا ہوگئے بلکہ امتحانی عملے کی نااہلی کے باعث کے امتحانات کی تاریخ میں 3 روز اضافہ کرنا پڑا پیر کو صبح ہی میٹرک بورڈ آفس میں ایڈمٹ کارڈ کے حصول کیلئے ہزاروں طلبہ پہنچ گئے جس کی وجہ سے بورڈ کے عملے کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور بدانتظامی اور دھکم پیل کے باعث طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ کے حصول میں شدید مشکلات پیش آئیں، بورڈ انتظامیہ ڈیجٹل نظام کے تحت ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد مجبورا امیدواروں کو دستی ایڈمٹ کارڈ جاری کئے گئے جس میں امیدوارو،ں کو طویل انتظار کے مرحلے سے گزرنا پڑا۔ بعد ازاں بورڈ نے نظر ثانی شدہ امتحانی ٹائم ٹیبل جاری کردیا جس کا آغاز 10 اپریل سے ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید