• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، 2 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) باغ کورنگی سی این جی پمپ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار 25 سالہ علی بیگ ولد معراج بیگ جاں بحق ہو گیا ،ریسکیوحکام کے مطابق ذمہ دار گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا،کالا پل کالج کے قریب درخت سے ٹکرانے کے باعث کچرے کے ٹرک کی چھت بیٹھا 24 سالہ میرحسین ولد کریم بخش سڑک پر گرکرجاں بحق ہوگیا، دریں اثنا شارع فیصل اسٹار گیٹ کے قریب تیز رفتاری سے آتی کار آگے چلتی گاڑی سے ٹکراگئی ،حادثے کے باعث دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، علاوہ ازیںنیو کراچی خمیسو گوٹھ نزد سندھی اسکول کے قریب روڈ کنارے سے شخص کی لاش ملی،پولیس کاکہنا ہےکہ متوفی کی عمر 50سے 55سال کے قریب ہے تاہم اس کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز برآمد نہیں پولیس نے لاش شناخت کے لئے سرد خانہ منتقل کردی ،صدر تھانے کی حدود کالا پل ریلوے لائن نزد گاڈر والے پل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی عمر 35 سے 40 برس ہے تاہم فوری طور پر اس کی شناخت اور وجہ موت کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید