کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے، رزاق آباد دھنی بھرتو گوٹھ میں پیر اور منگل کی درمیانی شب فائرنگ 40 سالہ اکبر علی ولد رند علی زخمی ہوگیا ، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے ، قائد آباد گلشن بنیر میں پیر اور منگل کی درمیانی شب فائرنگ سے 27 سالہ عدنان خان ولد داؤد خان زخمی ہوگیا ، واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ بتایا جات ہے ،عوامی کالونی گلشن ملت میں ڈکیتی کےدوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 30 سالہ جنید زخمی ہوگیا۔