• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ کی نااہلی، ہزاروں طلبہ سزا بھگت رہے ہیں، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے میٹرک بورڈ کراچی میں بدترین بحران، شدید بد انتظامی اور متعلقہ ذمہ داران کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کے باعث امتحانات ملتوی ہونے اور ہزاروں امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈز جاری نہ ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور میٹرک بورڈ کی نا اہلی و بد انتظامی کی سزا کراچی کے طلبہ بھگت رہے ہیں،تعلیمی بورڈز میں من پسند افراد کی تقرریوں اور سیاسی و انتظامی مداخلت نے تعلیم کا بیڑا غرق کر دیا، انہوں نے کہا کہ میٹرک بورڈ میں صرف ایک سال میں 4کنٹرولر امتحانات تبدیل کیے گئے اور صورتحال یہ ہے کہ صوبائی محکمہ بورڈ اور دیگر متعلقہ ذمہ داران ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید