• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لشکری رئیسانی کی سربراہی میں ضیا لانگو اور ہاشم مہترزئی کے گھروں پر میڑھ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سابق سینیٹرنوابزادہ لشکری رئیسانی کی سربراہی میں ثالثین ملک محمد ہاشم خان مہترزئی کی جانب سے ملک عنایت مہترزئی، مہترزئی قبیلے کے معتبرین اور سینکڑوں سیاسی وقبائلی عمائدین کا میڑھ لے کر صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو کی رہائش گاہ گئے جہاں میر ضیاء اللہ لانگو اور لانگو قبیلے کے عمائدین نے میڑھ کے شرکاء کا استقبال کرتے ہوئے اسے قبول کیا ، اس موقع پر دعائے خیرکی گئی ۔ بعد ازاں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی سربراہی میں ثالثین صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو سمیت بڑی تعداد میں معتبرین و عمائدین کے ہمراہ ملک محمد ہاشم خان مہترزئی کی رہائش گاہ پر میڑھ لے کر گئے جہاں ملک محمد ہاشم خان مہترزئی، ملک حسن خان مہترزئی اور مہترزئی قبیلے کے عمائدین نے میڑھ کے شرکاء کو عزت بخشتے ہوئے اسے قبول کیا اور دعائے خیر کی گئی بعد ازاں ملک محمد ہاشم خان مہترزئی نے اپنی رہائش گاہ پر ثالثین اور میڑھ کے شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔
کوئٹہ سے مزید