• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی کے لیے پاکستان کی ثالثی کا کردار قابل ستائش ہے ، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں متعین خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل ابوالحسن میری نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے لیے پاکستان کی ثالثی کا کردار قابل ستائش ہے ، امریکہ قابل اعتماد ملک نہیں ، ماضی میں بھی اس نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ایران عارضی جنگ بندی کی بجائے مسئلے کا مستقل حل چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر اپنے بیانات سے بار بار یوٹرن لے رہے ہیں جبکہ ایران پر حملے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای عالم اسلام کے عظیم رہنما تھے جنہوں نے امتِ مسلمہ کے اتحاد اور مزاحمت کے نظریے کو فروغ دیا ان کے نظریات آج بھی مشعل راہ ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید