کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع نے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستیھ کی طے شدہ پریس بریفنگ بغیر کسی وضاحت کے اچانک منسوخ کر دی۔یہ پریس کانفرنس اس وقت منسوخ کی گئی جب امریکا نے ایران کے تزویراتی و حساس مقام خارگ جزیرے پر بڑے پیمانے پر حملوں کا آغاز کر دیا۔پینٹاگون کے حکام نے پیر اور منگل کی درمیانی شب دیر گئے صحافیوں کو (بریفنگ کی) اچانک منسوخی کے بارے میں مطلع کیا۔