کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اےآصف جان صدیقی نے کورنگی ٹائون شپ میں نیلام کیلئے مختص5 قیمتی کمرشل پلاٹس ٹھکانے لگائے جانے کی اطلاعات پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی۔ ذرائع کے مطابق کورنگی میں کروڑوں روپے مالیت کے 5قیمتی کمرشل پلاٹس میں جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے ۔کے ڈی اے محکمہ لینڈ کے ذرائع کے مطابق کورنگی سیکٹر 28 میں موجود ایس ٹی 3 کے پانچ کمرشل پلاٹس ایس بی 1 سے ایس بی5 تک پانچ پلاٹوں کو مبینہ طور پر جعلسازی سے ٹھکانے لگائے جانے کی اطلاعات پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کی ہدایت پر تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔