کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس یوسف سعید اور جسٹس عثمان علی ہادی نے اطلاعات تک رسائی کے قانون پر عمل درآمد سے متعلق درخواست کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی، درخواست کی سما عت پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ درخواست آئندہ بینچ کے دونوں ارکان میں سے کسی کے سامنے پیش نہ کی جائے، عدالت نے نئے بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی، درخواست گزار ڈاکٹر مرتضیٰ کھوڑو نے موقف اپنایا تھا کہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد کیلیے درخواست دائر کئے ہوئے 4 سال گزر چکےہیں۔