• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچایا ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ماہرین و تجزیہ کاروں ہما بقائی، حامد میر، شاہزیب خانزادہ، محمل سرفراز ، شہزاد اقبال اور سید محمد علی نے امریکہ و ایران جنگ بندی پر جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچایا ہے، معاہدہ طے پا جائے تو ایران سے گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد ضرور کرنا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ پاکستان کے کردار کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا اور دنیا پاکستان کی تعریف کر رہی ہے تاہم ابھی جشن نہیں منانا چاہئے چونکہ دس اپریل کو ہونے والی میٹنگ بہت اہم ہے اور اسلام آباد میں اس میٹنگ میں مستقل امن کا راستہ نکالنے کی کوشش ہوگی۔مستقل امن کا فارمولا ایران اور امریکہ کے درمیان سیز فائر تک محدود نہیں ہے اس کا تعلق لبنان سے لے کر غزہ تک اس کا تعلق ہے اور ایران نے کہا ہے کہ ہمیں ایسا مستقل امن کا فارمولا چاہئے جس کی تائید اقوام متحدہ بھی کرے۔ جب تک اسرائیل حزب اللہ اور حماس کے ساتھ سیز فائر نہیں کرتا مستقل امن کا راستہ نہیں کھلے گا۔ ابھی کسی کو بھی نوبل انعام کا کہنا قبل ازوقت ہے اس سیز فائر کا سب سے زیادہ نقصان اسرائیل کو ہے امریکہ و ایران کو نیتن یاہو کی سازشوں سے ہوشیار رہنا چاہئے۔ ایٹمی طاقت ہونا یقینا پاکستان کا پلس پوائنٹ ہے لیکن ساتھ ساتھ معیشت کو بھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں اگر معاہدہ طے پاجاتا ہے تو پاکستان کو کم سے کم اس وقت ایران سے گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد ضرور کرنا چاہئے۔

اہم خبریں سے مزید