کراچی (نیوز ڈیسک)یونان کا 15سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کا اعلان ،وزیر اعظم کا کہنا تھا بعض ایپس کی لت اور منافع کے ماڈل بچوں کی معصومیت اور آزادی چھین لیتے ہیں، مٹسوٹاکیس نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین اس کی پیروری کرےاور بچوں کیلئےیکساں قواعد بنائے جائیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کے وزیر اعظم کیراکوس مٹسوٹاکیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا تک رسائی سے روک دیا جائے گا۔