• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کا ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کے سفارتی کردار کا خیر مقدم

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے سفارتی کردار کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس عمل سے مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہو گی۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پچھلے چند ہفتوں کے دوران پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان مکالمے کو فروغ دے کر عالمی سطح پر ایک ذمہ دار کردار ادا کیا ہے، جو خطے میں امن اور استحکام کیلئے ایک مثبت پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی یہ سفارتی کوششیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اس مؤقف کی عکاسی کرتی ہیں کہ تنازعات کا حل جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید