کراچی(نیوزڈیسک)اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی نے ایران اسرائیل جنگ کے دوران 6 ہفتے کمانڈ سینٹر میں 2 کتوں کے ساتھ گزارے۔مائیک ہکابی نے امریکا اسرائیل اور ایران جنگ کے دوران اپنی زندگی کی جھلک پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ کئی ہفتے کمانڈ سینٹر میں گزارے۔سوشل میڈیا پر اپنے کتوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے امریکی سفیر نے لکھا کہ 6 ہفتوں تک ایک کمرے میں کمانڈ سینٹر میں رہنے، دو کتوں کے ساتھ سونے، کیمپ بیڈز (چار پائیوں) پر آرام کرنے، مائیکروویو اور ہاٹ پلیٹ پر کھانا بنانے اور محدود نقل و حرکت کے بعد، جنگ بندی کے دوران ہم دوبارہ رہائش گاہ پر واپس آ گئے ہیں۔