اسلام آباد (آئی این پی ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نوبل امن انعام کی نامزدگی کے سوال اور افواہوں پر جواب دیدیا، ہماری پہلی ترجیح انعام نہیں بلکہ خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے،امریکا ایران مذاکرات کے حوالے سے عالمی برادری کے پاس پلان بی کی گنجائش نہیں ہے، ہمیں ہر صورت پلان اے یعنی امن کو ہی کامیاب بنانا ہوگا۔