• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا پاکستان کی تعریف اور اعتماد کر رہی ہے، صحافی و تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی تعریف اور اعتماد کررہی ہے۔ جبکہ میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ امن مذاکرات عالمی سیاسی، معاشی منظر نامے پر انتہائی گہرے اثرات مرتب کریں گے۔ اس وقت دنیا کی نظریں اسلام آباد پر مرکوز ہیں اور دنیا بھر سے صحافیوں اور مختلف وفود کا رخ پاکستان کی جانب ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ ٹرمپ نے سخت بیان دیا ہے کہ ایرانی زندہ ہیں جس کی واحد وجہ مذاکرات ہیں۔
اہم خبریں سے مزید