کراچی (ٹی وی رپورٹ) ماہرین و تجزیہ کاروں ڈاکٹر عادل نجم، اعزاز سید اور محمد سعید نے کہا ہے کہ سیز فائر پاکستان کے لئے ایک اہم موقع ہے اور اگر پاکستان اسے مستحکم کرنے دونوں جانب سے فوجی کارروائی رکوانے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ اس کی بڑی کامیابی ہوگی۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں شہزاد اقبال سے گفتگو کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ دنیا نے پاکستان کو کئی دہائیوں سے ایک خاص لینس سے دیکھا ہے مگر آج پوری دنیا کا امن لاکھوں لوگوں کی جانیں عالمی معیشت کا مستقبل تیل اور خوراک کی فراہمی سب پاکستان سے جڑی ہے پاکستان کو پیس میکر قرار دیا جارہا ہے۔پاکستان کی کوشش ہے ماضی کے برعکس فریقین براہ راست سامنے بیٹھ کر خیالات کا تبادلہ کرسکیں۔