کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ بندی، عالمی منڈیوں میں تیزی، امیر ترین افراد نے ایک دن میں 742 کھرب روپے (265 ارب ڈالر) کما لیے۔ جنگ بند ہونے پر اسٹاک مارکیٹس میں زبردست اضافہ، زکربرگ سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے ارب پتی بن گئے۔ فارچون کے مطابق ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان نازک جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں دنیا کے 500 امیر ترین افراد نے ایک ہی دن میں مجموعی طور پر 265 ارب ڈالر کما لیے، جو گزشتہ ایک سال کے قریب سب سے بڑا اضافہ ہے، کی جانب سے سخت دھمکی واپس لینے کے بعد سرمایہ کاروں کے خدشات کم ہوئے اور اسٹاک مارکیٹس میں نمایاں بہتری آئی، جبکہ نے سب سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہوئے تقریباً 12.8 ارب ڈالر کمائے اور دوسرے نمبر پر رہے۔