کراچی (نیوز ڈیسک) ایران حملے، امارات کا قومی سلامتی و دفاع مزید مضبوط بنانے کا اعلان، عالمی تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینے کی تیاری، قابلِ اعتماد شراکت داروں کی نشاندہی اور معاشی حکمتِ عملی میں تبدیلی کا عندیہ دیا گیا، گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے ہونے والی حالیہ جارحیت کے بعد ملک اپنی علاقائی اور عالمی تعلقات کا ازسرنو جائزہ لے گا، تاہم اس مرحلے پر حتمی نتائج اخذ کرنا قبل از وقت ہے۔