• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُمید ہے مذاکرات کا مثبت نتیجہ نکلے گا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)تجزیہ کاروں مظہر عباس، سلیم صافی، فخر درانی، اعزاز سید، بینظیر شاہ، محمل سرفراز، ڈاکٹر منہاس مجید اور ڈاکٹر عادل انجم نےکہا ہے کہ اُمید ہے مذاکرات کا مثبت نتیجہ نکلےگا، پاکستان اس وقت دو محاذوں پر کوشاں ہے ایک امریکہ ایران دوسرا ایران اور خلیجی ممالک۔ وہ اسلام آباد مذاکرات امن کی اُمید،پاکستان کا عظیم الشان کردار کے حوالےسے جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں میزبان محمد جنید سے گفتگو کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق خصوصی ٹرانسمیشن میں صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ پچھلے چالیس سال میں دو بڑی تبدیلیاں آئیں جس کے اثرات اس خطے پر پڑے ایک ایرانی انقلاب اور دوسری افغانستان میں جو تبدیلی آئی تھی۔ پاکستان نے بہت مشکل ترین چیلنج قبول کیا اور پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کی اور پاکستان نے پیغام رسانی نہیں کی ثالثی بھی کی، مذاکرات سے پہلے یقینا دونوں فریق سخت نکات سامنے لاتے ہیں تاہم ڈائیلاگ کا شروع ہونا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔
اہم خبریں سے مزید