• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں کامیاب آپریشن، 18 غیر ملکی عملہ ریسکیو، وزیراعظم کا اظہار تشکر

اسلام آ باد کرا چی ( نیوز رپورٹر/ نمائندہ خصوصی/ اسٹاف رپورٹر ) پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں کامیاب آپریشن، 18غیر ملکی عملہ ریسکیو، وزیراعظم کا اظہا ر تشکر،سپیکر کا خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارروائی کے دوران PMSAنے تجارتی بحری جہاز ایم وی گولڈ آٹم سے موصول ہنگامی سگنل کے بعد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ت فوری موثر کاروائی کی، چین، بنگلہ دیش، میانمار، ویتنام اور انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے 18افراد پر مشتمل غیر ملکی عملے کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سپیکر ایاز صاق نے کامیاب ریسکیو آپریشن پر پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی بروقت کارروائی قابلِ ستائش ہے۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 18 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنا ایک قابلِ فخر کارنامہ ہے، جو پاک بحریہ کی اعلیٰ تربیت اور فرض شناسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پوری قوم کو اپنے بہادر محافظوں پر فخر ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستانی ساحل سے تقریباً 200 ناٹیکل میل (تقریباً 370 کلومیٹر) جنوب میں موجود اس تجارتی بحری جہاز سے ریسکیو کئے گئے افراد میں چین، بنگلہ دیش، میانمار، ویتنام اور انڈونیشیا کے شہری شامل ہیں۔ ہنگامی اطلاع موصول ہونے پر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (PMSA) نے اپنے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کو فعال کیا۔
اہم خبریں سے مزید