ٹھری میرواہ(نامہ نگار) تعلیمی اداروں میں لڑکیوں کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کیخلاف وکلاء اور ڈاکٹرز نےٹھری میرواہ شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرےکی قیادت ٹھری میرواہ بار کے صدر ایڈووکیٹ مہتاب احمد شر،ڈاکٹر محمد خان شر،ڈاکٹر ہوش محمد جوگی،ڈاکٹر متل جوگی اور دیگر نے کی۔ یلی نکالی گئی جو ناکہ نمبر ون پر پہنچی جہاں پر ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں لڑکیوں کو ہراساں کرکے بلیک میل کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے میرپور خاص کیمیڈیکل کی طلبہ فہمیدہ لغاری سمیت دیگر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔