کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبد الرحیم نے میرپورخاص میں محمدی میڈیکل کالج کی طالبہ فہمیدہ لغاری کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ صوبے میں انصاف کے فقدان اور تعلیمی اداروں میں طالبات کے عدم تحفظ کی سنگین عکاسی کرتا ہے۔ اپنے بیان میں سردار عبد الرحیم نے کہا کہ فہمیدہ لغاری ایک باصلاحیت اور محنتی طالبہ تھی، جس کے ساتھ پیش آنے والے مبینہ حالات نہایت افسوسناک ہیں۔ اگر ہراسانی اور دباؤ کی شکایات کو بروقت اور سنجیدگی سے لیا جاتا تو شاید یہ المناک صورتحال پیدا نہ ہوتی۔