• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کراچی کا اجلاس، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے بعض ارکان میں ہاتھا پائی، لاتوں گھونسوں اور مکوں کی بارش

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے پر حکومت پاکستان اور فوجی قیادت کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کا خراج تحسین، متفقہ قرار داد منظور، اجلاس کے دوران ایک موقع پر جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے بعض ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی لاتوں گھونسوں اور مکوں کی ایک دوسری پر بارش ،جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے اجلاس سےواک آوٹ کیا بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا عام اجلاس جمعہ کے روز کونسل ہال صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کی، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور میونسپل کمشنر کے ایم سی ابرار جعفر بھی اس موقع پر موجود تھے،اجلاس کے آغاز پر مختلف جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز نے عالمی اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں جنگ بندی میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے پر حکومت پاکستان اور فوجی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا،پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر ثالثی کا کردار ادا کیا اور بڑی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں حصہ ڈالا، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کی بقا کے لیے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور آج بھی قومی یکجہتی کی ضرورت ہےاپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ جنگ مسلمانوں کے خلاف سازش تھی اسرائیل یکطرفہ طور پر مسلمانوں کا خون بہاتا رہا ہےایران پر بغیر کسی جواز بمباری کی گئی، مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر فیروز خان نے پاکستانی افواج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک ہمیشہ قائم و دائم رہے گا،پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر مبشر نے کہا کہ ایران کے معاملے پر پاکستانی قوم تشویش میں مبتلا رہی جبکہ ملک کے اندرونی مسائل کو بھی مل بیٹھ کر حل کرنے کی ضرورت ہے،پاک افواج اور حکومت کے مثبت اقدامات کو سراہتے ہیں، پیپلزپارٹی کے رکن نجمی عالم نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا اور ایٹمی طاقت بنایا، شہید بھٹو نے اہم مواقع پر قومی فیصلے کیے جنہوں نے ملک کی سمت کا تعین کیا،اجلاس میں اتفاق رائے سے منظور کی گئی قرارداد کے ذریعے نازک اور حساس بین الاقوامی صورتحال میں حکومت پاکستان کی بروقت اور موثر سفارتی کوششوں سے ممکنہ عالمی کامیابی، معاشی بحران اور جنگی وسعت کو روکنے میں اہم کردار ادا کرنے پر صدرپاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور عسکری قیادت کی قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید