• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹو میں ایران جنگ کے دوران امریکا کو اڈوں تک رسائی دینے پر اختلاف

کراچی (نیوز ڈیسک) نیٹو میں ایران جنگ کے دوران امریکاکواڈوں تک رسائی دینے پر اختلاف، یورپی ممالک میں فوجی سہولت دینے پر تقسیم، امریکہ کو اڈے استعمال کرنے کی اجازت پر تنازع، کچھ ممالک کا تعاون سے انکار ، اندرونی اختلافات بڑھنے لگے،جنگی حکمتِ عملی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کے رکن ممالک میں ایران جنگ کے دوران امریکہ کو یورپ میں موجود فوجی اڈوں اور فضائی راستوں تک رسائی دینے کے معاملے پر شدید اختلاف سامنے آیا ہے۔ بعض یورپی ممالک نے امریکہ کو مکمل تعاون فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جبکہ کچھ ممالک نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے فوجی سہولیات دینے سے انکار کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید