کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں مودی پر طنزیہ سوشل میڈیا مواد کے خلاف کریک ڈاؤن، ایران جنگِ کے تناظر میں تنقید بڑھنے پر میمز اور طنزیہ پوسٹس ہٹانے کے احکامات، صارفین کو نوٹسز اور دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انڈین میڈیا کے مطابق وزیر اعظم کی ایران جنگ سے متعلق پالیسی پر بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد حکومت نے سوشل میڈیا پر طنزیہ مواد کے خلاف سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں، جن کے تحت متعدد مزاحیہ پوسٹس، میمز اور ویڈیوز کو ہٹایا جا رہا ہے جبکہ بعض صارفین کو عدالتوں میں پیشی، آن لائن ہراسانی اور دھمکیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اور دیگر پلیٹ فارمز کو حکومتی احکامات کے تحت تیزی سے مواد حذف کرنا پڑ رہا ہے