• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ، صرف حکومتی وزراء کی کمیٹی شفاف تحقیقات نہیں کر سکتی، ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد کیلئے سندھ کابینہ کی جانب سے تشکیل دی گئی دو رکنی وزارتی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسی کمیٹی جس میں صرف حکومتی وزراء شامل ہوں کبھی شفاف تحقیقات نہیں کر سکتی، اتنے بڑے سانحے پر بنائی گئی کمیٹی میں حزبِ اختلاف اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو شامل نہ کرنا بدنیتی اور انصاف کا قتل ہے، سندھ حکومت اس اقدام کے ذریعے دراصل اپنی انتظامی ناکامیوں اور ذمہ داران کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے، کمیٹی حکومت کے اپنے ہی لوگوں کو کلین چٹ دینے کا ایک ذریعہ ہے، غیر جانبدار ماہرین اور سول سوسائٹی کی عدم شمولیت سے کمیٹی کی قانونی و اخلاقی حیثیت ختم ہو چکی ہے، متاثرہ تاجر برادری اور عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے حکومت سیاسی شعبدہ بازی سے کام لے رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید