کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 3ہزار روپے اور چاندی کی قیمت میں130روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 30 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 4753 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 3000 روپے فی تولہ کے اضافے سے 4لاکھ 97 ہزار 664 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت2572 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے ہو گئی۔مقامی مارکیٹ میں جمعہ کو چاندی کی قیمت بھی130 روپے فی تولہ کے اضافے سے 7884 روپے سے بڑھ کر 8014 روپے فی تولہ ہو گئی۔