• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر ناردرن بائی پاس کے قریب دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر ناردرن بائی پاس کے قریب دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی ۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ غلام رسول کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ کام کے دوران ٹریکٹر ٹرالی پر دیوار گرنے کے باعث پیش آیا ہے۔ متوفی ٹریکٹر کا ڈرائیور تھا تاہم اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید