• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نائب صدر کی سیکورٹی کیلئے اسلام آباد تک ’’کور فلائٹ‘‘ بھی آپریٹ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایران سے مذاکرات کے لیے پاکستان آئے امریکی وزیر خارجہ ڈی جے وینس کے خصوصی طیارے کے ساتھ میری لینڈ سے پاکستان تک ہوبہو "کور فلائٹ" بھی آپریٹ کی گئی۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ پر کال سائن "SAM091" کے اس طیارے کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ 9500 سے زائد صارفین نے ٹریک کیا۔ یہ طیارہ امریکی میری لینڈ سے صبح 8:41بجے روانہ ہوا اور پیرس میں نائب صدر کے طیارے سے 10 منٹ قبل رات 9:23بجے لینڈ ہوا۔ امریکی نائب صدر کے خصوصی طیارے سے 2منٹ قبل پیرس کے مقامی وقت رات 11:58بجے امریکی ایئر فورس کی اس کور فلائٹ نے اسلام اباد کیلئے اڑان بھری۔ حدرفتار کم ہونے وجہ سے وہ امریکی نائب صدر کے طیارے سے پیچھے رہا۔ طیارہ نائب صدر کی پرواز کے ساتھ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ جس وقت امریکی نائب صدر کا طیارہ اسلام اباد لینڈ ہوا تو کور فلائٹ پاکستان میں اسکردو سے ہوتے ہوئے لداخ کے قریب سے بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔ طیارہ بھارتی فضائی حدود میں لہہ سے ہوتے ہوئے چین میں داخل ہوا اور پھر ٹرانسپونڈر بند کرلیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایسا ایئرفورسز کے ہائی پروفائل مشنز یا آپریشنز میں لازم ہوتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید