کراچی( افضل ندیم ڈوگر) گزشتہ 24گھنٹے کے دوران پاکستان سے مشرق وسطی کی 39جبکہ اندرون ملک کی 12پروازیں منسوخ کی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی ابوظہبی شارجہ مسقط دبئی جدہ بحرین کی 12 لاہور دبئی شارجہ بحرین کویت کی 8 اسلام آباد شارجہ کویت استنبول دمام بحرین نجف کی 11 اور پشاور فجیرہ ابوظہبی شارجہ دبئی کی 8 پروازیں منسوخ کی گئی۔ کراچی سے اسلام آباد کی 7، لاہور 1، ملتان اور سکھر کی 2، 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔