• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا : یوم آزادی کی 250 ویں سالگرہ صدر ٹرمپ کی فلوریڈا میں رہائش گاہ پر خصوصی تقریب، ممتاز پاکستانی بھی شریک

نیویارک(عظیم ایم میاں)امریکا :یوم آزادی کی 250ویں سالگرہ ،صدر ٹرمپ کی فلو ریڈ ا میں رہائش گاہ پر خصوصی تقریب، ممتاز پاکستانی بھی شریک۔ تفصیلات کے مطابق امریکی اپنی آزادی کی سالگرہ 4جولائی کو مناتے ہیں لیکن اس سال امریکا کی آزادی کی250ویں سالگرہ منانے کی تیاریوں تقریبات اجتماعات کا اعلیٰ پیمانے پر سلسلہ ابھی سے جاری ہے ۔ اس سلسلے کی ایک خصوصی تقریب امریکی صدر ٹرمپ کی ریاست فلو رایڈا میں عالمی شہرت یافتہ رہائش گاہ مارا لاگو (MAR-A_LAGO) میں منعقد ہوئی ۔ 16اپریل کو ہونے والے اس خصوصی تقریب میں ٹیمپا فلوریڈا کے ممتاز بزنس مین عثمان ایزد اور انکی اہلیہ ڈاکٹر دینار نے پاکستانی امریکینز کی نمائندگی کی ۔ آبائی شہر ساہیوال سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکن عثمان ایزدپاک امریکا تعلقات میں بہتری کیلئے اعلیٰ امریکی حلقوں میں رسائی اور کردار انجام دینے میں بھی سر گرم رہتے ہیں ۔ ادھر اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات کا پہلا راؤ نڈ مکمل کرکے واپس لوٹنے والے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی امریکا کے 250ویں یوم آزادی کے حوالے سے امریکی فوجی میرین کے ایک اجتماع سے بھی خطاب کیا۔

اہم خبریں سے مزید