• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکا جنگی صورتحال کی وجہ سے فضائی صعنت شدید بحران کا شکار

آبنائے ہرمز میں جاری غیر یقینی صورتحال اور ایران امریکا کے درمیان جنگی کشیدگی میں اضافے کی وجہ سے فضائی صعنت شدید بحران کا شکار ہے۔

جیٹ ایندھن کی سپلائی میں کمی اور قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے جہاں متعدد سنگین مسائل کا سامنا ہے، وہیں سفری شیڈول میں مسافروں کیلئے لاکھوں نشستیں کم کر دی گئی ہیں۔

برطانیہ میں حکومتی اخراجات کے منصوبوں کو شدید نقصان پہنچا ہے موسم گرما کی تعطیلات بھی خطرے میں پڑگئی ہیں جبکہ سرکاری بانڈز کی پیداوار 1998 کے بعد اپنی بلند ترین شرح پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی خدشات ہیں کہ اگر حکومتی پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بری کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے تو حکومت کے قرض لینے کے اخراجات کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا حکومت پہلے ہی بحران سے نمٹنے کیلئے نبرد آزماہے۔

ایئر لائنز کی پروازیں منسوخ ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے تو دوسری طرف ایئر لائنز نے جیٹ ایندھن کی سپلائی میں متوقع طو رپر مزید کمی کے باعث گزشتہ دو ہفتوں کے اندر مئی کے شیڈول سے 20 لاکھ نشستیں کم کر دی ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایران کی طرف سے متحدہ عرب امارات میں امریکی بحری جہازوں اور تیل کے ذخیروں پر ایک بار پھر حملوں کے بعد غیر یقینی صورتحال نے جنم لیا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید