کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایف آئی اے کراچی کے عملے نے گزشتہ شام ایم اے جناح روڈ پر میڈیسن مارکیٹ کی کچھی گلی میں کاروائی کرکے 21 دکانداروں کو حراست میں لیا تھا جن پر چوری کی دوائیاں فروخت کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ بڑی مقدار میں دوائیاں بھی قبضے میں لی گئی۔ اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر نے دبنگ کارروائی کی پریس کانفرنس کی مگر 24 گھنٹے کی تحقیقات کے دوران پولیس کی طرز پر کی گئیں کارروائی میں مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔ زیر حراست 21 افراد کو رہا کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قبضے میں لی گئی ادویات بھی ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی کے عملے کے حوالے کر دی گئیں۔