• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینما گھروں میں ”زومبیڈ“ کا راج، شائقین نے سند دیدی

کراچی (جنگ نیوز) سینما گھروں میں ”زومبیڈ“ کا راج، شائقین نے سند دیدی،جیوفلمز اور فلم والا کی پیشکش، خوف اور تفریح کے امتزاج نے بچوں اوربڑوں کو لبھادیا،عید کا مزہ دوبالا ،سینما گھروں میں تھرل اور سنسنی،فہد اور مہوش کی اداکاری نے سب کو جکڑ لیا، شائقین کی بھرپور پذیرائی،جیوفلمز اور فلم والا کی پیشکش، عید کا مزہ دوبالا ،فہد اور مہوش کی اداکاری نے سب کو جکڑ لیا،جیوفلمز اور فلم والا پکچرز کی پیشکش ہارر، تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم ”زومبیڈ“ نے عیدالاضحی پر کامیاب آغاز کرتے ہوئے ملک بھر کے سینما گھروں میں دھوم مچادی ہے۔ فلم نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کے دل جیت لیے ہیں جبکہ ہر طرف اس فلم کی کامیابی کے چرچے جاری ہیں۔ کئی شائقین نے فلم دیکھنے کے بعد کہا کہ ایسا محسوس ہوا جیسے پاکستانی فلم انڈسٹری نے ہالی ووڈ اسٹائل کی فلم سازی کو کامیابی سے Capture کرلیا ہے۔ فلم کی کامیابی میں ”فلم والا“ کی پروڈیوسر اور رائٹر فضا علی مرزا جبکہ رائٹر و ڈائریکٹر نبیل قریشی کی محنت کو بھی بھرپور سراہا جارہا ہے، جنہوں نے ایک منفرد اور بین الاقوامی معیار کی فلم پیش کی۔ یاد رہے کہ ”جیو فلمز“اس سے قبل بھی ”خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولا جٹ، ڈونکی کنگ اور دی گلاس ورکر“ جیسی سپرہٹ فلمیں پیش کر چکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید