• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ تکبیر پر مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ ملتان سٹی کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے تاریخی دن "یومِ تکبیر“ کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ ملتان سٹی کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی قیادت صدر سٹی ثروت خان اور جنرل سیکرٹری فہمیدہ چوہان نے کی، اس موقع پر یومِ تکبیر کا کیک بھی کاٹا گیا جبکہ سینئیر نائب صدر حمیدہ بانو،فرحت، نورین خواتین کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ثروت خان اور فہمیدہ چوہان نے کہا کہ 28 مئی 1998ءپاکستان کی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دن ہے جب میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے امت مسلمہ کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا، انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر قومی غیرت، خودمختاری اور دفاعی استحکام کی علامت ہے، مقررین نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے جراتمندانہ فیصلے کر کے ملک کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بنایا، جبکہ مریم نواز شریف عوامی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔
ملتان سے مزید