• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم ملک کیلئے زیادہ وفادار، چاہتے ہیں جمہوریت مضبوط ہو، بیرسٹر گوہر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف، بیرسٹر گوہر خان نےکہا ہے کہ ہم ملک کیلئے زیادہ وفادار، چاہتے ہیں عوام کو حقوق ملیں، جمہوریت مضبوط ہو۔ سینئر رہنما پیپلز پارٹی، شازیہ مری نے کہا کہ ن لیگ والے الیکشن مہم میں اپنے وزراء بھیج رہے تھے، بعض معمولی مسائل سامنے آئے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں حامد میر اور سہیل وڑائچ نے بھی گفتگو کی۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن، پولنگ مکمل، نتائج کا سلسلہ جاری۔ حکومت کون بنائے گا کچھ دیر میں واضح ہوجائے گا۔پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی کے بے ضابطگیوں، فارم45 نہ ملنے کے الزامات۔آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے مہاجر نشستوں پر حکومتی موقف درست قرار دے دیا۔مہاجرین کی نشستوں کو آئینی تحفظ حاصل ہے، عدالتی رائے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف، بیرسٹر گوہر خان نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کیلئے زیادہ وفادار، چاہتے ہیں عوام کو حقوق ملیں،جمہوریت مضبوط ہو۔اگر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) یہ مؤقف اختیار کرتی ہیں کہ ان کے درمیان سیاسی مقابلہ موجود ہے تو وہ ایسا کہنے کا حق رکھتی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید