• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیم سے وابستہ افراد کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ، بنک اکاؤنٹس منجمد ہونگے

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )حکومت کاجوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے وابستہ افراد کے شناختی کارڈ ، پاسپورٹ اور بینک اکاؤنٹس فوری طور پر منجمد کرنے کا فیصلہ ، کالعدم تنظیم کے گرد گھیرا تنگ ، ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ، تمام مشتبہ سہولت کاروں کی فہرستیں تیار کر کے ان کے اثاثوں اور مالیاتی لین دین کی سخت نگرانی شروع کر دی گئی تاکہ تنظیم کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر غیر فعال کیا جا سکے۔کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید