• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، بچے سمیت 7 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)،تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانے کے علاقے کیماڑی گلشن سکندر آباد گلی نمبر 4 مدینہ مسجد کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے4 افراد زخمی ہوگئے،فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو سول اور جناح اسپتال منتقل کیا جہاں پر زخمی ہونے والوں کی شناخت ں 55 سالہ مرید حسین ولد مجید اس کا بیٹا22 سالہ نوید ، 22سالہ عبدالرحمٰن ولد نبی الرحمٰن اور22 سالہ شاہین ولد علی حسن کے ناموں سے ہوئی ہے ،پولیس کاکہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعے بچوں کے مابین جھگڑے کے دوران دو گروہوں کے مابین پیش آیا ہے ،دونوں گروہوں کے مابین اس سے قبل بھی جھگڑے اور فائرنگ کے واقعات پیش آچکے ہیں ،پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ، دریں اثنا تھانہ بغدادی کی حدود لیاری، حاجی پیر محمد روڈ پر ذاتی رنجش کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 20 سالہ ثاقب ولد حنیف زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، جبکہ فائرنگ میں ملوث شخص کی شناخت کے بعد تلاش کا سلسلہ جاری ہے ، لیاقت آباد میں سندھی ہوٹل کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 8 سالہ حنظلہ ولد نور علی زخمی ہوگیا، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا اس دوران نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوا ، لانڈھی ریڑھی روڈ پر آغا اسپتال کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 40 سالہ شکیل ولد ایوب شخص زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت شکیل ولد ایوب کے نام سے ہوئی ، پولیس کے مطابق واقعہ ابتدائی طور پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پیش آنے کا معلوم ہوا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید