• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری گینگسٹر بلال پپو اور ماما یعقوب گروہ کے 3 بھتہ خور گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ رینجرز اورایس آئی یو نے میوہ شاہ قبرستان کے قریب مشترکہ آپریشن کے دوران2 زخمی سمیت3 ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا، گرفتارملزمان کا تعلق لیاری گینگسٹربلال پپواورماما یعقوب گروہ سے ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور سندھ پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر میوہ شاہ قبرستان کے قریب مبینہ طورپربھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 زخمی سمیت3 ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا،ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار بھتہ خور ملزمان کی شناخت محمد ریحان اور طفیل احمد عرف استاد جبکہ تیسرے کی شناخت عبدالرحیم عرف آر کے کے نام سے ہوئی ہے ، گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگسٹر بلال پپو اورماما یعقوب گروہ سے ہے، زخمی محمد ریحان نے 2025 میں جہان آباد میں واقع منشیات کے اڈے پرکام شروع کیا اوربعد ازاں طلحہٰ جہانگیرکے کہنے پرماما یعقوب کے گروہ میں شامل ہوا ،ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کباڑ مارکیٹ کے تاجروں سے بھتہ وصولی اور بھتہ نہ دینے پر خوف و ہراس پھیلانے کے لئے فائرنگ کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہے،ستمبر 2026 کو ملزم اپنے گرفتار ساتھی ملزم عبدالرحیم کے ہمراہ میراں ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں پرہوائی فائرنگ کرنے میں بھی ملوث ہے،گرفتار ملزم عبدالرحیم عرف آر کے بھتہ وصولی کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے، زخمی گرفتار ملزم طفیل احمد عرف استاد 2013 میں سکندرعرف سکو کے اسٹریٹ کریمنل گروہ میں شامل ہوا،ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بینکوں سے رقوم نکالنے والے افراد سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کے ساتھ 2026 میں اپنے گرفتار ساتھی ملزم ریحان کے کہنے پربھتہ وصول کیا ۔ 

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید