• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال، پانی کی فراہمی معمول کے مطابق شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کی جانب سے گھارو گرڈ ٹرانسمیشن پر طے شدہ تکنیکی کام مکمل کرلیا گیا جس کے بعد گھارو پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال ہوگئی اور شہر کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق شروع کردی گئی، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق گھارو پمپنگ اسٹیشن کی بجلی کی عارضی بندش کے باعث شہر کو تقریباً 30 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا رہا، واٹر کارپوریشن شہر کو روزانہ تقریباً 650 ملین گیلن پانی فراہم کرتا ہے، تاہم بجلی کی بندش کے دوران بھی شہر کو تقریباً 620 ملین گیلن پانی فراہم کیا گیا، ترجمان کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث بن قاسم، شاہ فیصل، پی این ایس مہران، پی اے ایف بیس فیصل اور کارساز کے علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوئی، انہوں نے بتایا کہ گھارو گرڈ ٹرانسمیشن پر تکنیکی کام مکمل ہونے کے بعد بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی اب معمول کے مطابق جاری ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید