کراچی (ااسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ مبشر حسن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام پر معاشی حملہ ہے، عوام کو مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے ریلیف سے محروم جبکہ اشرافیہ اور بااثر طبقات کو اربوں روپے کی مراعات و چھوٹ دی جا رہی ہے،حکومت عوام کو حقیقی معاشی ریلیف فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے ، لیوی سمیت ظالمانہ ٹیکسز کا فوری خاتمہ کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ پیٹرول،ڈیزل اور بجلی مہنگی کرکے عوام کو زندہ در گور کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے مسلط کی گئی عوام دشمن حکومت نے پہلے ہی مہنگائی،بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے ذریعے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی،لیوی سمیت ظالمانہ ٹیکسز کا خاتمہ اور عوام کو حقیقی ریلیف دیا جائے۔