• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی جائیداد کی فروخت، منتقلی کی منظوری نہیں دی گئی، واٹر کارپوریشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نےواضح کیا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کارپوریشن کی کسی بھی جائیداد کی فروخت، منتقلی یا مستقل تصرف کی منظوری نہیں دی، بلکہ کے ڈبلیو ایس سی ایکٹ 2023ء کی دفعہ 47 بمعہ دفعہ 7(iv) کے تحت صرف قلیل مدتی لیز سے متعلق ضوابط کی منظوری دی ہے، جس کے تحت لیز کی مدت قانونی حد کے مطابق زیادہ سے زیادہ 3 سال تک ہو سکتی ہے،واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق محض ضوابط کی منظوری سے کوئی مخصوص جائیداد لیز پر دینے کی اجازت حاصل نہیں ہو جاتی، ہر انفرادی معاملہ اراضی کے ریکارڈ، دستیابی و قبضہ،تکنیکی و مالی امور اور قانونی جانچ پڑتال کے مقررہ مراحل سے گزرنے کے بعد ہی ایکٹ اور منظور شدہ ضوابط کے مطابق مجاز اتھارٹی/بورڈ کی مخصوص منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، لہٰذا منظور شدہ ضوابط کا مقصد واٹر کارپوریشن کی جائیدادوں کا تصرف کرنا نہیں بلکہ قانون کی مکمل پابندی، شفافیت، جوابدہی اور کارپوریشن کے اثاثوں کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے قلیل مدتی لیز کے معاملات کو ایک باقاعدہ قانونی طریقہ کار کے تحت لانا ہے،کے ڈبلیو ایس سی اپنی تمام جائیدادوں کے انتظام و تحفظ کو قانون کے مطابق اور کارپوریشن کے مفاد میں یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید