• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان مین سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 روز میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک)بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں ،4روز میں 71سے زائد دہشتگرد ہلاک کردیئے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا،دہشتگردی کیخلاف کارروائی جاری رہے گی،صدر ،وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے کامیاب کارروائیوں پر فورسز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی اداروں کی بہادری اور عزم قابل تحسین ہے۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران گزشتہ 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشت گرد ہلاک کردیے۔انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کوئٹہ کے علاقے شعبان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں کی نشاندہی کی، جہاں موجود دہشت گرد مقامی آبادی کے لیے خطرہ بن رہے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے 21 ستمبر کو زیارت اور گردونواح میں کارروائی کی۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے متعدد ٹھکانے کلیئر کیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 72گھنٹوں کے دوران آپریشن میں مزید شدت لاتے ہوئے 23 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جبکہ 25ستمبر کو نوشکی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 11بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید