قازقستان(جنگ نیوز) قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے کیسپین سمندر میں فوجی مشق کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد وزیر دفاع داؤرن کوسانوف کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے، جس میں 14 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔یہ واقعہ 24 ستمبر کو ملک کے مغربی علاقے مانگیستاؤ میں پیش آیا، جہاں بحری مشق کے دوران خراب موسم اور تیز ہواؤں کے باعث 17 اہلکار سمندر کی لہروں میں بہہ گئے۔