کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں جیسے ہی تیل کی قیمتیں گرنا شروع ہوں گی وزیراعظم اس کا فائدہ عوام کو منتقل کردیں گے۔یہ حکومت چار سے پانچ سو ارب روپے اپنے بجٹ سے کاٹ کر عوام پر لگائے گی۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی وجہ سے عوام کو بے پناہ تکلیفوں کا سامنا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کا عہد ہے کہ وہ فیصلہ کریں گے جو پاکستان کی عزت عالمی دنیا میں بڑھائے گا، عالمی منڈی میں جیسے ہی تیل کی قیمتیں گرنا شروع ہوں گی فائدہ عوام کو منتقل کردیں گے۔وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ تیل آج 114 ڈالر پر ہے، ڈیزل 114 ڈالر پر تھا آج 160 ڈالر پر ہے، وزیراعظم نے سو روپے لیٹر پٹرول کی قیمت کم کی، ساٹھ لاکھ سے زائد لوگوں نے اپنی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں رجسٹرڈ کروائی ہیں جن لوگوں کے پاس بیس سال پرانی موٹر سائیکلیں ہیں ان کی تعداد ساٹھ لاکھ کے قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور یہ حکومت اس مشکل کی گھڑی میں ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہوگی، اگر دس ماہ اس سبسڈی سسٹم کو چلانا پڑا تو یہ حکومت چار سے پانچ سو ارب روپے اپنے بجٹ سے کاٹ کر عوام پر لگائے گی۔