• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نتن یاہو کا امارات کا غیر اعلانیہ دورہ صدر شیخ محمد زاید سے ملاقات

القدس (اے ایف پی/ نیوز ڈیسک) اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیاہے کہ وزیراعظم بنیامین نتن یاہونے متحدہ عرب امارات کا غیر اعلانیہ دورہ کیاہے جہاں انہوں نے خلیجی ملک کی قیادت سے ملاقات کی‘اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار نے برطانوی نیوز ایجنسی کو بتایاکہ نتن یاہونے اتوار کے روز ابوظہبی کا دورہ کیا اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر اور متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے فوری طور پر اس بارے میں کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کان ٹی وی نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان مذاکرات میں ایران مرکزی موضوع رہا۔رپورٹ کے مطابق نتن یاہونجی طیارے کے ذریعے ابوظہبی پہنچے اور پورا دن متحدہ عرب امارات میں گزارا۔
اہم خبریں سے مزید