• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارچ موخر ہونے پر KP سے اسلام آباد آنے والے راستے کھل گئے

کراچی (نیوز ڈیسک)مارچ موخر ہونے پر KPسے اسلام آباد آنے والے راستےکھل گئے، پاکستان تحریک انصاف (PTI) کی جانب سے اسلام آباد مارچ مؤخر ہونے کے بعد خیبر پختونخوا (KP) سے وفاقی دارالحکومت کو ملانے والے راستے بتدریج کھلنا شروع ہو گئے ہیں۔جی ٹی روڈ اٹک میں خیرآباد کے مقام پر چار دن بعد ٹریفک کو بحال کر دیا گیا ہے۔پشاور-اسلام آباد موٹروے (M-1)موٹروے سے کنٹینرز، لوہے کی شیٹس اور مٹی کے تھیلے ہٹانے کا کام شروع ہو چکا ہے تاکہ اسے عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھولا جا سکے۔وفاقی دارالحکومت کے اندر تمام اہم شاہرائیں اور جڑواں شہروں (راولپنڈی و اسلام آباد) کے داخلی و خارجی راستے ٹریفک کے لیے کھولے جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پہلے 27 ستمبر کو پشاور سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، جس کی وجہ سے انتظامیہ نے راستے سیل کر دیے تھے۔ تاہم، پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے فیصلے کے بعد اب یہ مارچ 4 اکتوبر تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید