• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردوں کو ہرصورت شکست دی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےبلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائی قابلِ تحسین ہے،پاکستان دشمن دہشت گرد وں کو ہر صورت شکست دی جائے گی۔ بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف کارروائی امن دشمن عناصر کے لئے واضح پیغام ہےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کے لئے باعثِ فخر ہیں دہشت گرد گروہوں کے خاتمے کے لئے قومی عزم کو مزید مضبوط کرنا ہوگابھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی پاکستان کے امن اور استحکام کے لئے سنگین خطرہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید