• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے ملک منیر اقبال کامیاب

لاہور(جنگ نیوز)حلقہ این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب میں( ن) لیگ کےملک منیر اقبال چنڑ کامیاب ہوگئے، وزیراعظم شہباز شریف نے ملک منیر اقبال چنڑ کو کامیابی پر مبارکباد دی ،وزیراعظم نے ملک منیر اقبال چنڑ کے بھائی، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کو بھی مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک منیر اقبال چنڑ کی کامیابی، عوام کے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار ہے۔ ملک منیر اقبال چنڑ کے والد ملک محمد اقبال چنڑ نے قائد محمد نواز شریف کے ساتھ طویل عرصہ پارٹی سے وفاداری نبھائی، ملک محمد اقبال چنڑ مرحوم نے مسلم لیگ (ن) کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، ان کے صاحبزادے کی کامیابی اسی وفاداری اور عوامی خدمت کے تسلسل کی عکاس ہے، بہاولپور کے عوام نے جمہوری عمل میں بھرپور شرکت کرکے اپنے نمائندے کا انتخاب کیا۔
اہم خبریں سے مزید