• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کردیا

اسلام آباد (نیوز ر پورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کےغزہ میں معصوم بچوں کی شہادت پر دل سوز الفاظ نے ریاست فلسطین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”سٹیٹ آف فلسطین“ پر نمایاں توجہ حاصل کی،وزیراعظم نے فلسطینی خواتین، بچوں اور بزرگوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی ضمیر کے سامنے اجاگر کیا ، ریاست فلسطین نے وزیراعظم شہبازشریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران غزہ میں معصوم بچوں کی شہادت پر دل سوز الفاظ کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نمایاں کرتے ہوئے قرار دیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی خواتین، بچوں اور بزرگوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی ضمیر کے سامنے بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ فلسطینی ریاست کے سوشل میڈیا پر آفیشل ایکس اکاؤنٹ"سٹیٹ آف فلسطین" کے مطابق ہند رجب اور وفا عقیلہ سمیت فلسطینی بچوں کی المناک شہادتوں کا ذکر وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کا اہم حصہ رہا۔ ریاست فلسطین نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ کے بچوں کے حق زندگی، بہتر مستقبل اور خوابوں کی تکمیل کا سوال عالمی برادری کے سامنے اٹھایا، انہوں اپنے خطاب میں فلسطین کا خصوصی ذکر کیا، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ نسل در نسل فلسطینی عوام بالخصوص خواتین، بچوں، بزرگوں کو قبضے، بے دخلی، مصائب اور موت کا سامنا کرنا پڑا ، گزشتہ سال میں نے ہند رجب نامی ایک معصوم فلسطینی بچی کی دل دہلا دینے والی داستان بیان کی تھی جسے اسرائیلی فوجیوں نے بے دردی سے گولی مار دی تھی، اس سال ایک اور سانحہ ہمارے دلوں اور پوری دنیا کے دل پر بوجھ بن گیا۔
اہم خبریں سے مزید